• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی زاہد ملک کی دوسری برسی سفارتکاروں ،صحافیوں و دیگر کی شرکت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نظریہ پاکستان کونسل کے بانی، پاکستان آبزرور کے سابق ایڈیٹر ان چیف اور سینئر صحافی زاہد ملک کی دوسری برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارتکاروں، مذہبی و سیاسی شخصیات، سول سوسائٹی، تاجروں، صحافیوں، سروسز اور سول سروس کے ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہفتہ کو فاطمہ جناح پارک ایف نائن کے قائد اعظم ہال میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں چیئرمین نظریہ پاکستان کونسل اور پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر ان چیف فیصل زاہد ملک نے اپنے مرحوم والد کی دوسری برسی کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے مرحوم والد کے مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ تقریب میں زاہد ملک کی اہلیہ، ترکی کے سفیر احسان مصطفی یددوکول، تیونس کے سفیر عادل البربی، آذربائیجان سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری، مسٹر چننگ گیریبل، سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر نقیب الرحمٰن، سابق وزیراعظم اے جے کے سردار محمد عتیق، سینیٹر روزینہ عالم خان، سابق ایم ڈی بیت المال زمرد خان، این پی سی کے وائس چیئرمین میاں محمد جاوید،سینئر صحافی حنیف خالد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی، سپریم کورٹ پاکستان کے وکیل اشرف گوجر، مصنف قیصرہ علوی، ظفر بختاوری، ڈاکٹر جمال ناصر، نسیم عثمانی، ایگزیکٹو ایڈیٹر پاکستان آبزرور گوہر زاہد ملک، منیجنگ ایڈیٹر عمر زاہد ملک، ایڈیٹر سوشل ڈائری سعدیہ زید ملک نے شرکت کی۔ اس موقع پر ممتاز نعت خواں قاری نجم مصطفیٰ، پروفیسر اسد علی، قاری ذیشان حیدر کا نعتیہ کلام بھی پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر پير نقیب الرحمٰن نے زاہد ملک کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا بھی کرائی۔
تازہ ترین