پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے ساتھ لاہور آئے ہیں،ان سے بہتر صدارتی امیدوار نہیں ہوسکتا، توقع تھی سب ان کے نام پر متفق ہوجائیں گے ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد نہ پہلے تھا نہ اب ہے،ووٹ مانگنے کے لیےمیاں صاحب کےپاس جیل جانے کوبھی تیار تھے،،سیاسی سفر کےاندرمعافیاں نہیں مانگنی چاہیے،اگریہ روایت شروع ہوئی توہردورکے حکمرانوں کوپیپلزپارٹی سےمعافی مانگنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اعتزازصدر بنے توصدرکے اختیارات مزیدبڑھ جائین گے،آغاز میں چودھری اعتزازاحسن کا نام نامزد نہیں تجویز کیا تھا.
ہمارااپوزیشن کا کوئی اتحاد نہیں ہے،اپوزیشن سے ایک نکتے پراتفاق رائےہے،اپوزیشن کوئی باقاعدہ اتحاد نہ تھی نہ ہے۔c