• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم دفاع فٹ بال، پورٹ ٹرسٹ نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے چھکے چھڑادیئے، 6-1سے کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے پی ٹی یوم دفاع کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے چھکے چھڑا دیے۔ کراچی یونائیٹڈ نے پاکستان اسٹیل کو4-1 سے شکست دیدی۔ سر علی اصغر فٹبال اکیڈمی کے زیراہتمام کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم کراچی میں ٹورنامنٹ کا افتتاح سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رحیم بخش بلوچ نے کیا۔ اس موقع پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اسپورٹس آفیسر کرنل (ر) بصیر عالم، ڈی ایف اے ملیر کے سیکرٹری شاہد تاج، آصف شاہ، اظہر محمود مفتی، الہی بخش شاہین، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری اشیلے جانی ڈین، رحمت بلوچ، محمد سلیم سماء، عبدالوحید،سر عمران، ابوبکر واجوو دیگر موجود تھے۔ افتتاحی میچ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کا مقابلہ پاک پی ڈبلیو ڈی سے ہوا ،جس میں کے پی ٹی نے ہوم گرائونڈ کا بھرپور فائدہ اٹھاکر حریف پاک پی ڈبلیو ڈی کو ٹینس اسکور 6-1سے شکست دی۔ کھیل کے آغاز سے ہی کے پی ٹی کے فاروڈز نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے گول پر تابڑتوڑ حملے کئے اور پہلے ہاف کے 27ویں منٹ میں وسیم نے گول کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو 1-0کردیا۔ گیارہ منٹ کے بعد کھیل کے 38ویں منٹ میں اخلاص نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو 2-0کردیا۔ایک منٹ کے بعد 39ویں منٹ میں فرید نے تیسرا گو ل کرکے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو وقفے سے قبل 3-0کی فیصلہ کن برتری دلوادی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر کے پی ٹی کی ٹیم سے 3-0ے جیت رہی تھی۔ دوسرے ہاف میں کے پی ٹی نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے گول پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا اور مزید تین گول اسکور کئے، دوسرے ہاف کے51 ویں منٹ میں کے پی ٹی کی جانب سے میچ کا چوتھا گول زبیر نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو 4-0کردیا۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کی ٹیم نے چار گو ل کے خسارے کے بعد کے پی ٹی کے گول پر حملے کئے ، اور دوسرے ہاف میں عاطف نے57 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کے خسارے کو 4-1کردیا۔ کے پی ٹی کی طرف سے67 ویں منٹ میں محمد نے پانچواں گول اور کھیل کے اختتامی لمحات90 ویں منٹ میں عبید نے چھٹا گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں 6-1سے فتح حاصل کی۔ دوسرے میچ میں کراچی یونائیٹڈ نے پاکستان اسٹیل کو 4-1 سے ہرایا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں کراچی یونائیٹڈ کو آصف نے21 ویں منٹ میں گول بناکر میچ میں 1-0کی برتری دلوادی۔جس کو پاکستان اسٹیل کی طرف سے35 ویں منٹ میں مقبول نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔پہلے ہاف کے اختتام پر دونوں ٹیمیں ایک ایک گول کی برابری کے ساتھ میدان سے باہر آئی ،دوسرے ہاف میں کراچی یونائیٹڈ کی طرف سے کھیل کے49 ویں منٹ میں عمدہ موومنٹ پر پاکستان اسٹیل کے دفاعی کھلاڑی کی غلطی سے اون گول اسکور ہوگیا۔ ایک گول کی برتری کے بعد کراچی یونائیٹڈ کی جانب سے میچ کاتیسرا گول67 ویں منٹ میں جمشید نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو 3-1کردیا۔ کھیل کے اختتام سے آٹھ منٹ قبل 82ویں منٹ میں محمد علی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں 4-1سے فتح دلوادی۔ پاکستان اسٹیل کی ٹیم کئی عمدہ موومنٹ کے باوجود گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ، ریفری کی اختتامی وسل پر کراچی یونائیٹڈ کی ٹیم 4-1 سے فاتح بن کر میدان سے باہر لوٹی۔
تازہ ترین