• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کا وزیراعظم کے آبائی شہر میانوالی کیلئے ٹرین چلانے کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ سیل) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی کے لئے ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر ریلویزنے ترنول ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا اور سٹیشن پر بنیادی سہولتوں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران شیخ رشید نے ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی کے لئے ٹرین چلانےکا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سٹیشن سے میانوالی ایکسپریس کا آغاز 14 ستمبر سے ہوگا جو کہ صبح 7 بجے روانہ ہوگی اور 5 گھنٹوں میں منزل پر پہنچائے گی جب کہ میانوالی ایکسپریس راولپنڈی کے لئے دن 2 بجے روانہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ سہولیات فراہم کریں گے۔
تازہ ترین