٭…گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف اور ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی کی جانب سے جشن آزادی اور تحرک انصاف کے بانی عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔بچوں،بوڑھوں اور خواتین نے سبز رنگ کے ملبوسات زیب تن کر کے تقریب میں شرکت کی۔تقریب میںویسٹ چیسٹر کاؤنٹی کے صدر چودھری شاہد سندھو،تحرک انصاف نیویارک کے رہنماچودھری قیصر احسان رانجھا،ڈاکٹر محمد نعیم ،چودھری عمران،چودھری قیصر فاروق اور دیگر نے جشن آزادی کا کیک کاٹا اور مٹھائی تقسیم کی۔اس موقعے پر تقریب کے شرکاء نے قومی ترانہ پڑھااور ملی نغمے بھی گائے۔ (رپورٹ:شبانہ قیصر،نیویارک)
٭…سوئیٹزرلینڈ کے شہرسلوتھرن میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب کا انعقادکیا گیا، جس میں تارکین وطن کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سبز اور سفید رنگ کا کیک کاٹا گیا اور ملی نغمے بھی گائے گئے، تقریب سے خطاب کرتے شبیر چیمہ اور اسد خان نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کے نتیجے میں وجود میں آیا اس لئے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے، انھوں نے کہا کہ کسی حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل نہیں کئے اور قربانی کا بکرا سمجھتے رہے، تاہم اب عمران خان کی قیادت سے توقع ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل ہوں گے اور ان کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے انھیں خصوصی مراعات بھی ملیں گی۔