• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹو لانچ جہاز چند ہفتوں بعد خلا میں روانہ ہونے کے لیے تیار ہے ۔ماہرین کے مطابق خلا میں سامان بھیجنے کے لیے استعمال ہونے والے ایئر کرافٹ بہت زیادہ مہنگے پڑتے ہیں ،تا ہم اس دیوہیکل اسٹر یٹو لانچ سے جہاز کے ذریعےخلا ء تک رسائی آسان اورسستی ہو جائے گی ۔یہ جہاز فی الحال تکمیل کے آخری مراحل میں ہےاور چند ہفتوں بعدیہ پرواز بھرے گا ۔اس کی تعمیر میں وہی قوانین اور ضوابط لاگو کیے گئے ہیں جو بلند عمارتوں کے لیے مخصوص ہیں ،کیوں کہ یہ جسامت میں کافی بڑا ہے ۔یہ جہاز راکٹ موبائل لانچ پلیٹ فارم کے طور پر استعمال ہو گا اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو اس کے ذریعے سامان کی تر سیل کی جائے گی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹر یٹو لانچ خلا ء میں راکٹ لانچ کرنے کا نیا منصوبہ ہے ،جس میں ائیر کرافٹ کے بجائے راکٹ اور سامان کی خلائی اسٹیشن میں تر سیل کے لیے دیو ہیکل اور طاقت ور انجنوں کے حامل جہاز استعمال ہوگئے ۔اس منصوبے کو 2011 ء میں شروع کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین