• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے تربت سے ملنے والی20 افراد کی لاشوں سے متعلق از خود نوٹس کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ نے بلوچستان کے علاقہ تربت میں گولیوں سے چھلنی20 افراد کی لاشیں ملنے سے متعلق از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کا آغاز کیا تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایاکہ اس کیس میں ساری عدالتی ہدایات پر عمل ہوگیا ہے تمام متاثرین کو معاوضہ ادا کردیا گیا ہے اس لئے اس کیس کو مزید چلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جس پرعدالت نے کیس نمٹا دیا۔
تازہ ترین