• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ،دھماکا خیز مواد اور خود کش جیکٹس برآمدہوئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق کارروائی پولیس اور حساس اداروں نے مل کر کی۔ 

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہےجبکہ دہشت گردوں سے ملنے والی خودکش جیکٹس کا وزن 25 کلو ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے بال بیرنگ بھی ملے ہیں۔

تازہ ترین