ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے پنجاب اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی ، جس میں ملتان کے صحافیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملتان پریس کلب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گےاورملتان کی صحافی کالونی کے مسائل کے جلد حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،انہوں نے یقین دلایا کہ ملتان پریس کلب کی سالانہ گرانٹ کا جلد اجراء کر دیا جائے گااورجرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ملتان میں سب آفس کو فوری طو رپر فعال کیا جائے گا۔