ملتان…ملتان میں تاجروں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
تاجروں کی جانب سے یہ احتجاجی مظاہرہ پریس کلب کے سامنے کیا گیا ۔ جہاں تاجروں نے بینکوں کے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف نعرے بازی کی اور اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے کہا کہ امیروں پر ٹیکس کی چھوٹ ہے جبکہ غریب ٹیکس کی چکی میں پس رہا ہے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول پر بھی ناجائز منافع وصول کر رہی ہے جبکہ مختلف قومی اداروں کی نجکاری کر کے غریب ملازمین پر ظلم کر رہی ہے ۔ حکومت کے ایسے اقدامات سے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہو گا ۔
مظاہرین پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ۔