• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کا اصل مقصد الیکشن 2018میں دھاندلی زدہ الیکشن کیخلاف اسٹینڈ لینا ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ کی ترجمان ورکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ اپوزیشن کا اصل مقصد الیکشن 2018میں دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف اسٹینڈ لینا ہے۔ اپوزیشن کی بعض جماعتیں ماضی میں ایک دوسرے کی حریف اور ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑا۔ اس تناظر میں اختلافات کو ئی بڑی بات نہیں ۔اْنہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو پارلیمنٹ کے میڈیا پوائنٹ پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہر سیاسی جماعت کا اپنا ایجنڈہ ہوتا ہے بہت سی چیز و ں پر اتفاق نہیں بھی ہوتا۔ ان حالات میں بعض باتوں پر ایک دوسرے سے اختلاف کوئی بڑی بات نہیں۔ اصل مقصد الیکشن 2018میں دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف اسٹینڈ لینا ہے، جس پر ان کا ایک نکتہ پر اتفاق ہے۔  
تازہ ترین