اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے بلوچستان اور ملتان کےٹیکس گزاروں کےمسائل کےحل کیلئے کوئٹہ اور ملتان میں فوری طور پر اپیلٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو کے بنچ قائم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ منگل کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الحسن نےغیر فعال ٹریبونلز اور خصوصی عدالتوں کے بارے میں ایک سو موٹو نوٹس کی سماعت کے دوران اپیلٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو کے چیئرمین شاہدمسعود منظر بھٹی سےکوئٹہ میں اس ٹریبونل کے بنچ کےبارے میں پوچھا تو انھیں بتایا گیا کہ وہاں ان لینڈ ریونیوٹریبونل کا کوئی بنچ نہیں اور بلوچستان کے ٹیکس گزاروں،انکے وکیلوں اور ٹیکس افسران کو مقدمات کیلئے کراچی آنا پڑتا ہے جس پر چیف جسٹس نے اسےزیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں ٹریبونل کا بنچ کیوں نہیں بن سکتا۔