• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی پولیس نے عمارت کی چھت سے گرکر ہلاک ہونے والے بھارتی شہری کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے کیرلا صوبے سے تعلق رکھنے والا شفیر بر دبئی کے علاقے میں نامعلوم حالات میں ایک عمارت کی چھت سے گرکر ہلاک ہوگیا تھا۔

مرنے والا اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ دبئی میں مقیم تھا اور ایک معروف جیولری شاپ میں نوکری کرتا تھا۔

متوفی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ دھوپ میں بیٹھنے کے لئے چھت پر گئے تھے تاہم اچانک وہ چکراکر عمارت سے گرگئے۔

بھارتی شہری کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

تازہ ترین