سانگھڑ (نامہ نگار)ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی نے اپنی آفس میں ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ لنڈو تھانے کی حدود، تگیو رند میں پولیس کو انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاعات پر پولیس نے کیمپ قائم کرکے خصوصی آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کے نتیجے میں پولیس نے قتل، اقدام قتل، ڈاکے رہزنی جیسے سنگین مقدمات میں پولیس کو پانچ سال سے مطلوب آٹھ اشتہاری اور ایک روپوش ملزمان یار محمد رند، ممتاز رند، اکبر عرف جمال رند، راہب علی رند، میاں بخش رند، علی شیر رند، چاکر رند، محمد جمن عرف نانو رند اور نقاش رڈ کو گرفتار کیا ہے جبکہ گرفتار اشتہاری ملزمان میں سے اکبر عرف جمال رند، ممتاز رند اور میاں بخش رند سے ایک ایک ٹی ٹی پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سانگھڑ کا کہناہے کہ ملزمان کی گرفتاری سے علاقے میں امن قائم ہوا ہے۔