کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کے رکن صوبائی اسمبلی میر اختر حسین لانگو نے پی آئی اے کی جانب سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ججاج کرام کو مکہ سے کوئٹہ لانے کی بجائے کراچی ایئرپورٹ پر بے یار ومددگار چھوڑنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے حاجیوں کو پی آئی اے جہاز کی ذریعے کوئٹہ لائے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ پی آئی اے کے اعلیٰ حکام سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں مگر ان سے رابطہ نہیں ہوسکا جب پی آئی اے نے مکہ سے کوئٹہ آنے کیلئے بلوچستان سے تعلق رکھنے حاجیوں سے کوئٹہ تک کا کرایہ وصول کیا ہے تو ان کو اخلاقاً اور قانونی طور پر جہاز کے ذریعے کوئٹہ پہنچانا ان کی ذمہ داری ہے بسوں کے ذریعے حجاج کرام کو کراچی سے کوئٹہ لانے کی فیصلے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس مسئلے کو قومی اسمبلی سینیٹ اور صوبائی اسمبلی کے فلور پر اٹھائیں گے۔