• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

شاہد کپور کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہوگئے


 بولی وڈ اداکار شاہد کپور کا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے جس کے بعد اس پر قابل اعتراض چیزیں پوسٹ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہد کپور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد ان کے دوستوں اور مداحوں نے انہیں مبارکبا دینے کا سلسلہ شروع کردیاتاہم حیران کن بات یہ تھی کہ شاپد کپور نے خود اس خبر کا اعلان اپنے کسی اکاؤنٹ پر نہیں کیا تھا۔

شاہد کپور کی ہاں جب پہلی بچے ’میشا‘ کی پیدائش ہوئی تھی تو انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے خود اس خبر کا اعلان کرنے کے ساتھ مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ شائقین ابھی بھی ان کی ٹویٹ کا انتظار کررہے تھے، تاہم بعدازاں خبر سامنے آئی کہ شاہد کپور کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس نامعلوم افراد کی جانب سے ہیک کرلیے گئے ۔

شاہد کپور کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہیکرز نے متعدد قابل اعتراض مواد شائع بھی کیاجبکہ شاہد کپور کی فلم ’پدماوت‘ کے منفی کردار علاؤالدین خلجی کی تعریف بھی کی ،بعدازاں شاہد کپور کی ٹیم نے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی واپس حاصل کرلی، جس کا اعلان اداکار نے انسٹاگرام پر شیئر ایک اسٹوری کے ذریعے کیا۔

شاہد کپور نے بتایا کہ ان کے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے تھے، جبکہ اداکار نے انہیں ملنے والی مبارکباد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین