• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں پرفارمنس یادگار ہے، عاطف اسلم


  معروف گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ یوم دفاع و شہداء پاکستان کی مرکزی تقریب میں شرکت اور پرفارمنس میری زندگی کے یادگار لمحات ہیں اور میں انہیں ساری زندگی فراموش نہیں کرپاؤں گا۔

جنرل ہیڈ کوارٹر میں تقریب میں شرکت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ امسال یوم دفاع و شہداء پاکستان کے تھیم سونگ ”ہمیں پیار ہے پاکستان سے “بیحد پسند کیا جارہا ہے۔

پاکستانی زندہ دل قوم ہیں اور ہم نے ہمیشہ اسے ثابت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم میں آگے بڑھنے کی لگن اور جذبہ ہے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب دنیا میں ہمارا نام ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین