• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنا ٹیلنٹ دکھاؤ ”منگو“ بن جاؤ جیو پر نیا سلسلہ شروع

کراچی (محمد ناصر) جیو کی پہلی طنز و مزاح سے بھر پور اینی میٹڈ فلم ”دی ڈونکی کنگ“ کی ریلیز میں چند ہفتے باقی ہیں۔ ننھے شائقین کے ساتھ بالغان بھی فلم دیکھنے کیلئے بہت بے چین ہیں کیونکہ اب تک ریلیز ہونے والے ٹیزرز نے عوام میں فلم دیکھنے کیلئے بہت زیادہ کشش پیدا کردی ہے۔ عوام اور ”منگو“ کے درمیان دوستی کے ساتھ مستی اور مزہ کو برقرار رکھنے کیلئے ”جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک“ نے ایک دلچسپ سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت اُنہیں فلم کے مرکزی کردار ”منگو“ کی بہترین انداز میں نقل اُتارنا ہوگی، اُس کے جاندار مکالمے دہرانے ہوں گے ۔بچوں کو یہ موقع ہر گز ضائع نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ فلم تو اکتوبر میں ریلیز ہوگی لیکن باصلاحیت آرٹسٹ اپنی ویڈیو کے ذریعے پہلے ہی ٹی وی اسکرین کی زینت بن جائیں گے۔ پاکستان کے سب سے بڑے اور مقبول ٹی وی نیٹ ورک کے اس خصوصی سلسلے سے ناصرف بچوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملے گا بلکہ دُنیا بھر میں اُن کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔ ”ٹیلنٹ دکھاؤ اور ”منگو“ بن جاؤ “ کے عنوان سے شروع ہونے والے سلسلے میں عوام کو ”منگو“ کا ڈائیلاگ ”مائی نیم از منگو منگو جان منگو دی واشنگ مشین“ بول کر اپنے موبائل سے ویڈیو ریکارڈ کرکے واٹس ایپ نمبر03322197851 پر بھیجنا ہوگا جس کے بعد اُن کا ریکارڈ شدہ ویڈیو کلپ ”جیو نیٹ ورک“ کے تمام چینلز پر نشر کیا جائے گا۔ اب تک متعدد بچے اپنے اپنے انداز میں ”منگو“ کا ڈائیلاگ بول کر ٹی وی اسکرین اور فلم کی تشہیری مہم کا حصہ بن چکے ہیں جبکہ اس سیگمنٹ میں حصہ لیکر دُنیا کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے بچوں جیسا دِل رکھنے والے بڑوں نے بھی اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ واضح رہے سماجی پیغام پر مشتمل کہانی کو پہلی بار اینی میٹڈ کریکٹرز میں ڈھال کر انتہائی بہترین اور پرکشش انداز میں پیش کیا جارہا ہے جس میں نا صرف بچے بلکہ بڑے بھی بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ سب سے بڑی اینی میٹڈ فلم کو یہ منفرد اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس میں ریڈیو، ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کی بہترین آوازیں ایک ساتھ شامل ہیں۔ ”دی ڈونکی کنگ“ جیو فلمز اور طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوزکے تعاون سے 13اکتوبر کو ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین