• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلیشیئرز پگھلنے سے ساحلی علاقوں کو سونامی کا خطرہ

سائنس دانوں نے خبر دار کیا ہے کہ گلیشیئرز پگھلنے سے ساحلی علاقوں کو پہلے سے زیادہ سونامی کا خطرہ درپیش ہے۔

سائنسی جریدے سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ گلیشیئر پگھلنےکے باعث دنیا بھر میں قدرتی آفات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ریسرچ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اب یہ خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ الاسکا، ناروے اور گرین لینڈ کے ساحلی علاقوں کو پہلے سے زیادہ ’سنگین سونامی‘کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ الاسکا میں 2015ء کے دوران سونامی کی 193میٹر بلند لہریں اٹھی تھیں جن سے 12میل کا رقبہ متاثر ہوا تھا۔

تازہ ترین