آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ15؍ ربیع الثانی 1441ھ 13؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

گزشتہ ہفتے مجھے دل کا دورہ پڑا۔

میں جانتا تھا کہ میرے پاس صرف آدھا گھنٹا ہے۔

خوش قسمتی سے ایک دوست ساتھ تھا۔

اس نے اپنی کار میں مجھے قریب ترین اسپتال پہنچایا۔

ایمرجنسی میں کئی ڈاکٹر میرے گرد جمع ہو گئے۔

ایک نے انجیکشن میں دوا بھری۔

دوسرے نے کوئی مشین آن کی۔

تیسرے نے آکسیجن ماسک لگانے کی کوشش کی۔

میں نے اس کا ہاتھ جھٹک دیا۔

“کیا ہوا انکل؟”

اس نے پوچھا۔

میں نے سینے میں اٹکتے سانس کو زور لگا کر کھینچتے ہوئے کہا،

“پہلے یہ بتاؤ،

تمھارا تعلق کون سے مکتب فکر سے ہے؟”

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)