• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان نے مطالبات کیلئے 3دن کی ڈیڈ لائن دیدی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان نے مطالبات کی منظوری کےلئے تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز چیئرمین کو دی گئی ایک درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کی ترقی میں بلا جواز تاخیر کی جارہی ہے جبکہ کمشنر نے بطورچیئرمین چارج سنبھالا ترقی کا عمل تاخیر کا شکار ہوگیا، ایک سال سے ملازمین پریشانی کا شکار ہیں ، کچھ توریٹائرڈ ہو گئے کچھ ہونے والے ہیں اس وقت بھی 12 لوگ پرموشن کی انتظار میں ہیں اگر تین دن میں پروموشن نہیں دی جاتی تو ملازمین قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے اوردھرنا دیں انٹر کا رزلٹ متاثر ہونے کی ذمے دار انتظامیہ پر ہوگی۔
تازہ ترین