حکومت پاکستان نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیے ہیں۔
دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کو 30 دن میں پاسپورٹ واپس کرنے کا کہا گیاتھا ۔
ذرائع کے مطابق پاسپورٹ مقررہ مدت میں واپس نہ کرنے پر ان کے سفارتی پاسپورٹ حکومت پاکستان نے منسوخ کردیے ہیں ۔