ٹھٹھہ (نامہ نگار) گاؤں اللہ ڈنوملاح میں مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں ایک عورت اور اس کی دوبیٹاں مٹی کے تودہ کے تلے دب گئیں ایک بار سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی جبکہ ماں اور اسکی بہن کو زخمی حالت میں مٹی سے نکال لیاگيا۔تفصیلات کے مطابق ایک عورت اپنی دوبیٹوں کے ساتھ گھر کی مرمت کے لئے مٹی جمع کررہی تھی کہ اچانک مٹی کا تودہ تینوں کے اوپر گرگیا جس کے نتیجہ میں ایک لڑکی ہیر ملاح ہلاک ہوگئی جبکہ ماں اور دوسری بیٹی کو زخمی حالت میں اسپتال سول اسپتال مکلی منتقل کردیا گیاہے۔