اسلام آباد (حنیف خالد)وزیر اعظم عمران خان بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نئے وفاقی وزیر پانی بجلی عمر ایوب خان سے مشاورت کرینگے اور انہیں بجلی کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کیلئے فارمولا پیش کرنےکی ہدایت کریں گے۔ عمر ایوب خان قبل ازیں پاکستان کے وزیر مملکت خزانہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کے صاحبزادے اور فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کے پوتے ہیں۔ عمر ایوب خان نے اس سلسلےآج وزارت پانی و بجلی میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔