• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا اسٹریٹجی کے نام پر حکومت نے اپنی نااہلیاں چھپانے کی حکمتِ عملی تیار کی ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی اصل اسٹریٹجی جھوٹ، جھوٹ اور مزید جھوٹ بولنا ہے۔ سودن میں ملکی تقدیر بدلنے کے دعویدار ہمارے وژن 2025ءکی فوٹو کاپیوں پر چل رہے ہیں۔عمران کنٹینر والی انتقامی سوچ، تخریبی وژن اور دشنام طرازی سے آگے سوچنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔ معیشت کی بہتری کے نعرے لگانے والوں نے بھیک کو قومی پالیسی بنالیا۔ وفاقی حکومت کے میڈیا سٹریٹجی اجلاس پر اپنے ردعمل میں ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ ملک میں مخالفین کو سیاسی انتقام کانشانہ بنانے کی تبدیلی لائی جارہی ہے۔ عمران خان نے عوام کو جو خواب دکھایا وہ بھیانک تعبیر بن کر سامنے آ رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ میڈیا سٹریٹجی کے نام پر حکومت نے اپنی نااہلیاں چھپانے کی حکمتِ عملی تیار کی ہے اور اپنی ”یو ٹرن“ اور مزید جھوٹ بولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین