کوونٹری (پ ر) کوونٹری کے سماجی و عوامی خدمت گار حاجی بیرسٹر شبیر سرور نے کہا ہے کہ حج بیت اللہ کی سعادت اللہ کے کرم و فضل سے نصیب ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اللہ دتہ چوہدری و حاجی فاروق کرم داد و دیگر حج کی مبارک باد دینے والوں سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے بلاوے پر ہی اللہ کے گھر کی زیارت نصیب ہوتی ہے۔ اللہ کے گھر جانے سے انسان کا ظاہر و باطن صاف ہو جاتا ہے اور وہاں انسان دنیا کی رغبت سے لاتعلق ہو کر اس کی زیادہ تر کوشش یہی ہو تی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے رب کی عبادت میں مشغول رہے اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتا رہے۔ میں آپ تمام دستوں کا مشکور ہوں کہ آپ مبارک باد دینے کیلئے تشریف لائے اللہ آپ پر بھی کرم فرمائے میں تمام دوست احباب کے لئے اللہ کے گھر اور روضہ رسولﷺ پر حاضری کے دوران دعا کرتا رہا۔ حاجی طلحہ دین مشتاق نے کہا کہ میں انتہائی خوش نصیب ہوں کہ مجھے اللہ نے جوانی کی عمر میں اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائی، اللہ کے گھر حاضر ہونے سے اس کا قُرب رحمت اور کرم حاصل ہوتا ہے میرا نوجوانوں کو یہی پیغام ہے کہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور صاحب استطاعت کو حج بیت اللہ کی سعادت سے سرفراز ہونا چاہئے۔ مبارک باد دینے والوں میں حاجی فاروق کرم داد، حاجی مبارک کیانی، وقار ملک، حاجی راجہ علی اصغر نمبل، چوہدری شکیل عدالت ایڈووکیٹ، حاجی محمد صدق، چوہدری منگا، پیر عرفان احمد شاہ، علامہ حافظ محمد نجیب، علامہ محمد یوسف نقشبندی، چوہدری جاوید اقبال، چوہدری غلام حسین، منیر ملک، علامہ محمد نبیل افضل قادری، الحاج راجہ محمد فاروق، حاجی راجہ امیر افضل، حاجی چوہدری عارف، حاجی منصف داد، سابق لارڈ میئر کوونٹری چوہدری شبیر احمد، پیر دلدار علی شاہ، صاحبزادہ شفقات شاہ، عامر چوہدری، حسیب حسن شاہ، صوفی امجد، احسان نقشبندی، حاجی افتخار احمد، حاجی محمد یوسف، حاجی اسلم حسین، صوفی طارق، کونسلر پرویز اختر، کونسلر کامران آصف ،کونسلر بیرسٹر طارق خان، حاجی صابر حسین، صوفی الطاف حسین، راجہ ظفر اقبال، یاسر رحمٰن و دیگر شامل تھے۔