• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کو کمشنر افغان مہاجرین بنانے کی انکوائری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،نمائندہ خصوصی ) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ضیاء الرحمٰن کو فوری طور پر کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے سے ہٹا کر اُنکے بارے میں تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ، فواد چوہدری نے کہا کہ ضیاء الرحمٰن کو عہدے سے ہٹادیا گیا، پی ٹی سی ایل ملازم کو صوبائی مینجمنٹ میں کیسے شامل کیا گیا،معلوم ہوا ہے کہ ضیاء الرحمان ا س سے قبل پی ٹی سی ایل کے ملازم تھے لیکن بعد میں اُن کی ڈپٹی کمشنر خوشاب اور کمشنر افغان مہاجرین سمیت بڑے عہدوں پر تعیناتی کی جاتی رہی، ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمٰن کی اہم ذمہ داریوں پر تعیناتیوں کے بارے میں معاملہ وفاقی کابینہ میں اُٹھایا گیا تھا جس پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اُن کی تمام سرکاری ذمہ داریوں کے بارے میں یہ معلوم کیا جائے کہ یہ کس طرح کی گئیں اور اُن کو صوبائی مینجمنٹ میں کیوں اور کیسے شامل کیا گیا ،وہ ڈپٹی کمشنر خوشاب کیسے تعینات ہوئےاور کیسے بڑے عہدوں پر فائز رہے،دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ضیاء الرحمٰن کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، وہ خوشاب میں ڈی سی بھی تعینات کیے گئے تھے، پتا چلایا جائے گاکہ ضیاء الرحمان ڈپٹی کمشنر کیسے لگے۔انہوں نے کہا کہ ضیاء الرحمٰن کو پاناما کیس کے دوران کمشنر افغان مہاجرین لگایا گیا، ان کو ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے افسر کو تعینات کیا جائے گا۔
تازہ ترین