• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ میں 10نئے وزراء کی شمولیت کی منظوری

پنجاب کابینہ میں 10 نئے وزرا شامل کرنے کی حتمی منظوری دے دی گئی، کابینہ میں 4مشیر اور 5معاونین خصوصی بھی شامل ہوں گے، گورنر پنجاب چوہدری سرور کل نئے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی سے حلف لیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جمعے کو 9 وزراء کے ناموں کی منظوری دی تھی تاہم بعد میں مزید ایک وزیر کے نام کی منظوری بھی دی گئی۔

سید سعید الحسن شاہ، مہر محمد اسلم بھروانہ، سید حسنین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل،محمد اخلاق، آشفہ ریاض، شوکت لالیکا، زوار حسین وڑائچ اور اعجاز مسیح وزراء کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

عبدالحئی دستی، فیصل حیات جبوانہ اور محمد حنیف ایڈوائزر ہوں گے جبکہ رفاقت علی گیلانی، امیر محمد خان، خرم خان لغاری، عمر فاروق اور محمد سلمان خصوصی معاون ہوں گے۔

10نئے وزراء کی شمولیت کے بعد پنجاب کابینہ میں وزراء کی تعداد 33 ہوجائے گی۔

تازہ ترین