آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12 ربیع الاوّل 1440ھ 21؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی ریاست ڈیلاس اور ٹیکساس کے شہر کنساس میں سیڑھیاں چڑھنے کی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا۔سانحہ نائن الیون کی یاد میں ہر سال منعقد کی جانیوالی اس ریس کیلئے ڈیلاس کے Renaissanceہوٹل کا انتخاب کیاگیاجس کی دو ہزار ایک سو ساٹھ سیڑھیوں پر چڑھنے کے لئے ہزاروں شہری اور فائر فائٹرز ہوٹل پہنچے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالوں کی تصاویر اپنے ساتھ رکھی ہوئی تھیں۔

ادھرکنساس میں بھی نائن الیون سانحے میں مرنے والوں کوخراجِ تحسین پیش کرنے لئے بھی110منزلہ عمارت کی سیڑھیاں چڑھنے کا مقابلہ ہوا جس میں بھی شہریوں نے خاص دلچسپی کا اظہار کیا اور اس ہولناک حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کو یاد کرتے ہوئے اپنے جذبات کاا ظہار کیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں