• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ٹنڈوالہ یا ر اور گرد ونواح میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میںاضافہ

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار )ٹنڈوالہ یار کے ڈاسوری تھانے کی حدود میں واقع جھنڈو مری لنک روڈ پر 5نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر رجب راجپوت کو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 70ہزار روپے نقد قیمتی موبائل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ مذکورہ ہونے والی ڈکیتی کی واردات پر شہریوں و تاجروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتے سے عمر ساند پیارولوند تھانوں کی حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں واضح رہے کہ ٹنڈوالہ یار اور گردونواح میں موٹر سائیکل چوری ،ڈکیتیوں اور دکانوں کے شٹر توڑ کر چوری کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ان جرائم سے عوام تو سخت پریشان ہیں لیکن ضلع کی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور کس قسم کے کوئی اقدامات نظر نہیں آتے عوام نے وزر اعلی سندھ آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کےلئے اقدامات کریں بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہو نگے۔
تازہ ترین