• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی،تالا توڑنے کی واردات کا مقدمہ تین روز بعد بھی درج نہ ہوسکا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں تالا توڑ گروپ کی واردات کا مقدمہ تین روز گزر جانے کے باوجود درج نہیں ہوسکا ہےتاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ مارکیٹ میں تاحال پولیس کی نفری تعینات نہیں کی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق کورنگی میں اسٹریٹ کرمنل کی وارداتوں کے بعد تالا توڑ گروپ بھی سرگرم ہوگیا ہے ، تین روز قبل تالا توڑ گروپ کے کارندے کورنگی دو مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے تین دکانوں کے تالے توڑ کر طلائی زیورات اور کیش لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس پر تاجروں نے پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا اور مارکیٹ میں پولیس اہلکار تعینات کرنے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا ، پولیس کے مطابق تالا توڑ گروپ کے کارندوں نے کورنگی نمبر دو مارکیٹ میں واقع تالا توڑگروپ کے کارندوں نے جیولرز، ٹریول ایجنسی اور جنرل اسٹور کے تالے توڑ کر طلائی زیورات اور کیش لے کر فرار ہوگئے تھے ،لیکن تاجروں کی جانب سے واقعہ کے حوالے سے کوئی درخواست یا مقدمہ درج نہیں کروایا گیا ہے ،مارکیٹ میں چوکیداری نظام نہیں ہے ، جس کی وجہ سے ملزمان با آسانی مارکیٹ میں واقع دکانوں کے تالے کاٹ کر واردات کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس نے مارکیٹ میں پولیس کی نفری تعینات کردی ہے، اور جلد ہی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔
تازہ ترین