• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمسن جاوید و دیگر کا کلثوم نواز کی وفات پر اظہار افسوس

لندن ( پ ر)آل پاکستان کرسچن لیگ اوورسیز اور پاکستان کے تمام ممبران اور چیئرمین پروفیسر سلامت ،نواز سلامت اور کو ۔ چیئرمین سرور بھٹی (اٹلی ) اور پاکستان کرسچن پریس کلب یوکے کے چیرمین سیمسن جاویدنے پاکستان کے سابقہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی لندن میں وفات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں ہم سوگوار خاندان کے اس صدمہ میں برابر کے شریک ہیں وہاں ہم حکومت پاکستان سے پْر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مشکل گھڑی میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف و اہل خانہ کو بیگم کلثوم نواز کی تدفین کی تمام رسومات میں شرکت کی اجازت دیں۔

تازہ ترین