• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصغراچکزئی کی بہترین قیادت میں صوبے میں پارٹی کامیاب ہوئی،پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف نے اپنے صوبائی پریس ریلیز میں کہا ہےکہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی اور پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی کی بہترین قیادت اور فیصلوں کے نتیجے میںآج پارٹی کے صوبائی اسمبلی میں4 ممبران ہیں جن میں صوبائی صدر خان اصغر خان اچکزئی انجینئر زمرک خان اچکزئی ،ملک نعیم خان بازئی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور شائنہ مہترزئی شامل ہیں۔فیڈریشن اس کامیابی پر مبارکباد اور پشتون اولس خاص کر باچاخان بابا کے پیروکاران کے روشن مستقبل کی توقع رکھتے ہوئے اللہ سے دعاگو ہے کہ ہمارے ممبران کو صدا سر خرو رکھے جیسے ہمارے اقابرین ہمیں سکھا چکے ہیں۔ درایں اثناہ فارمیسی آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز میں ذاتی تعلقات کی بنیاد پر ایک فیمیل کو تعنیات کرنا جو کہ متعلقہ کورس کے بارے میں کچھ نہیں جانتی جس اس کا کوئی تعلق نہیں اس کے لیے فزیوتھرافی کا ڈگری درکار ہے جوکہ انکے ساتھ نہیں لہذا حکام سے گزارش ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کو مزید تباہی سے بچایا جائے ادارے کو تعلقات اور پسند وناپسند کی بنیاد پر چلانا باعث تشویش ہے ۔اورطلباء و طالبات کے ساتھ ظلم ہے ۔
تازہ ترین