کراچی (جنگ نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسردہ ہیں اور ان کے اہل خانہ کو ماضی میں ان کے الفاظ سے جو تکلیف پہنچی تھی، اس پر معذرت خواہ ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نیک اور پارسا خاتون تھیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھے اظہار تاسف کی پیشکش کی گئی تھی لیکن میں نے ایسا نہیں کیا جس پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال شریف خاندان کابہت بڑا نقصان ہے، جمہوریت کیلئے ان کی گراں قدر خدمات تھیں۔ رہنما پی پی پی نے کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں بیگم کلثوم نواز جواں مردی سے ڈٹی رہیں۔