• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیم پر سیاست ہورہی ہے، چیف جسٹس جماعت بنالیں،سی پیک پر یو ٹرن کے خطرناکن نتائج نکلیں گے، خورشیدشاہ

شسکھر (بیورو رپورٹ / جنگ نیوز ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں یوٹرن کا سسٹم ختم ہوچکا ہے، سی پیک پر یوٹرن لینے کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے، اس لیے حکومت کو چادر دیکھ کر پاوٴں پھیلانے چاہئیں لیکن حکومت کی چادر توگھٹنے سے بھی اوپر ہے، ڈیم پر سیاست ہورہی ہے ، چیف جسٹس جماعت بنالیں ۔ وہ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ سید خورشیدشاہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے انتخابی دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن بنانے کااعلان کیا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ بنتا نظر نہیں آرہا ہے، پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے انتخابی نتائج کو نہیں مانا لیکن اس کے باوجود ہم پارلیمنٹ میں گئے اور سب سے کہا کہ پارلیمنٹ میں آئیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ وہ واحدادارہ ہے جہاں درست فیصلے ہوتے ہیں، جس کا مینڈیٹ ہے ان کو پانچ سال پورے کرنے دیے جائیں، ہم ملک میں جمہوری سسٹم میں کو چلنے دیں گے، ہم ملک میں دھونس اور دھمکی کا سسٹم قبول نہیں کریں گے کیونکہ اب پہلے والی اپوزیشن نہیں ہے ہم اب حکومت کے مد مقابل ہونگے، اپوزیشن تقسیم نہیں ہے، پرویز رشید کے بیان پر تو ان کے پارٹی والے ان سے تنگ ہیں۔
تازہ ترین