• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفرور ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں

بینکنگ کورٹ کراچی میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے مفرور ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کردی۔

دوران سماعت ایف آئی اے حکام کی استدعا پر عدالت نے حکم دیا کہ ریڈ وارنٹ کے لیے قانون میں دیئے گئے طریقہ کار پر عمل درآمد کیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ مفرور ملزمان کے اشتہاری ہونے پر ریڈ وارنٹ کی کارروائی ہو سکتی ہے، ایف آئی اے پہلے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیےانٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ مفرور ملزمان کو انٹر پول کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔

کیس کے 5 ملزمان بیرون ملک فرار ہیں۔ ملزمان میں حسین لوتھا، عارف خان، اعظم وزیر خان سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ملزمان کے بلیو وارنٹ جبکہ بعد میں سینٹرل پول سے ریڈ وارنٹ جاری کرائے جائیں گے۔

تازہ ترین