• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وحدت کالونی کی رہائشی خواتین کا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف مظاہرہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) وحدت کالونی کی رہائشی خواتین نے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر مظاہرے میں موجود خواتین نے کہا کہ 12 جون 2017 کو عابد چانڈیو کو نامعلوم افراد نے قتل کیا، اور ہمارےہی نوجوانوں کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، اس کے باوجود ہراساں کیا جارہا ہے اور املاک پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ معاملے کا ارباب اختیار نوٹس لیں اور ہمارے نوجوانوں کو جھوٹے مقدمے سے بری کرکے آزاد کیا جائے۔
تازہ ترین