• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحر اوقیانوس میں فلورنس طوفان بپھرا ہوا ہے۔

امریکہ کی مشرقی ریاستیں خطرے میں ہیں۔

ساحلی علاقوں سے لاکھوں افراد کو منتقل ہونا پڑا ہے۔

میں شمالی کیرولائنا میں ایک دوست کے ہاں ٹھہرا ہوا تھا۔

ہم دونوں اس کی کار میں نکلے۔

راستے میں ایک عمارت کو دیکھ کر میں نے پوچھا،

’’تمام گھر لکڑی کے بنے ہیں۔

یہ عمارت کنکریٹ کی کیوں ہے؟‘‘

دوست نے کہا،

’’طوفان آتے رہتے ہیں۔

مکان گر جاتے ہیں تو دوبارہ بنا لیتے ہیں۔

لیکن ہر عمارت دوبارہ تعمیر نہیں کی جا سکتی۔

اس لئے لائبریریاں اور میوزیم کنکریٹ سے بنائے جاتے ہیں۔‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین