• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باپ مرے سر ننگا ہوندا ویر مرے کنڈ خالی۔۔۔ماواں بعد محمد بخشا کون کرے رکھوالی ، حمزہ شہباز کا کلثوم نواز کو خراج عقیدت

 لاہور (این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر پنجابی کے معروف شاعر میاں محمد بخش کے ایک شعرسے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ان کی ماں کی طرح تھیں جن کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے ، وہ ایک بہادر خاتون تھیں جنہوں نے سابق صدر مشرف کے آمرانہ دور میں جمہوریت کا علم بلند کئے رکھا اور انہوں نے گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے کینسر جیسی بیماری کا بڑی بہادری سے مقابلہ کی۔ا اس موقع پر حمزہ شہباز نے میاں محمد بخش کا ایک شعر پڑھتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ’’باپ مرے سر ننگا ہوندا ویر مرے کنڈ خالی۔ماواں بعد محمد بخشا کون کرے رکھوالی‘‘۔
تازہ ترین