• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے پاس تین سے چار ہزار کے درمیان سینٹری فیوجز ہیں، علی لاریجانی

تہران (جنگ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ اس وقت ایران کے پاس تین سے چار ہزار کے درمیان سینٹری فیوجز موجود ہیں۔ لاریجانی کے مطابق یہ تعداد ایرانی جوہری ڈیل کے دائرے میں ہے۔ علی لاریجانی کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جدید طرز کے سینٹری فیوجز تیار کر لیے ہیں اور اگر جوہری ڈیل ناکامی سے ہمکنار ہوئی تو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ سن 2015 کی ڈیل میں ایران نے پابندیوں کے خاتمے کے جواب میں جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

تازہ ترین