ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کی جانب سے تقررنامے منسوخ کرنے پر1163 اسسٹنٹ لائن مینوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ ان کے کیس کا ازخود نوٹس لیں، میپکو انتظامیہ نے سال 2015ء میں خالی اسامیوں پر نیشنل ٹیسٹنگ سروسز ( این ٹی ایس ) کے ذریعے بھرتیوں کا سلسلہ شروع کیا اور2سال کے طویل عرصے کےبعد2017ء میں میڑٹ لسٹ جاری کی جس پر امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم تقررنامے جاری کرنے سے قبل ہی ان نوجوانوں کی خوشیاں میپکو انتطامیہ کی جانب سے میرٹ لسٹ واپس لینے پر مایوسی میں بدل گئی تھی، ساڑھے1100سے زائد نوجوان میپکو اور پیپکو کے مابین خط وکتابت کی بھینٹ چڑھ گئے تھے، ان نوجوانوں نےچیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ میرٹ پر آنے والوں کوملازمت پر لیا جائے اور جو نوجوان زائد العمر ہوگئے ہیں ان کو عمر کی حد میں رعایت دی جائے۔