• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی کا سفاری پارک جانوروں کے خوراک فنڈز سے محروم

Latest News
گھوٹکی......گھوٹکی میں سفاری پارک جانوروں کے خوراک فنڈز سے محروم ہے۔ سفاری پارک انتظامیہ کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے 2 لاکھ روپے ماہانہ فنڈز مقرر تھا جو 10 ماہ سے نہیں مل رہا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس صورت حال کے بعد قیمتی ہرن اور نیل گائے جنگلی جھاڑیاں کھا کر گزارا کر رہے ہیں، قیمتی جانوروں کی افزائش نسل کے بعد تعداد 120سے بڑھ کر 200 تک پہنچ چکی ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹرجاوہد مہر کا کہنا ہے کہ پہلے باجرہ، گندم، کھجور، چاول، جو اور چھولے کھلاتے تھے، اب جانور جنگلی جھاڑیاں کھا رہے ہیں۔
تازہ ترین