• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیڈ ڈویژن کے ذیلی اداروں کے پروموشن کیس طویل عر صہ سے زیر التواء

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) کیڈ ڈویژن کی تحلیل کے ممکنہ فیصلے کی وجہ سے سیکرٹری کیڈ ڈویژن اورنگزیب حق نے فائلوں پر اہم فیصلے کرنے بند کر دیئے ہیں ۔ وہ صرف روز مرہ کے امور سر انجام دے رہے ہیں۔ کیڈ ڈویژن کے ذیلی اداروں کے پرو موشن کیسز طویل عر صہ سے زیر التواء ہیں جن پر فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے ماتحت اداروں اور وزارت میں ترقی کا عمل رکا ہوا ہے۔سی ڈی اے ، پولی کلینک ، پمز اور وفاقی نظا مت تعلیمات سمیت کیڈ ڈویژن کے ذ یلی اداروں کے ملازمین نے مطالبہ کیا ہے جب تک تحلیل کا نو ٹیفیکیشن نہیں ہوتا کم ازکم پرو موشن کیسز کے فیصلے کئے جائیں ۔
تازہ ترین