• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیرپورٹس پرمتعدی امراض کی روک تھام کیلئے انتظامات کوبہتر بنایا جائیگا، وزیر صحت

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ تما م ائیرپورٹس پرمتعدی امراض کی روک تھام کے لیے سکریننگ اور دوسرے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ اْنہوں نے ان خیالات کا اظہار بد ھ کو اس ضمن دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا ۔ اْنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں شعبہ صحت کو بہتر بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہےجس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گےاور ایئرپورٹس پر پولیو ویکسین کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے مربوط حکمت بنائی جائے گی ۔
تازہ ترین