• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ سے کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد اظہارخان کو گوجرانوالہ کے علاقے مرالی سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا،گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے، جس کے قبضے سے نفرت انگیز پمفلٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

دہشت گرد اظہار خان کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین