اسلام آباد…گلگت بلتستان کوملک کےدیگرحصوں سے ملانے والا کچوڑہ ایوب پل 3دن کے لیے بندکر دیا گیا۔ فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن پل کی مرمت کا کام کرےگی۔
1980 ءمیں ابتدائی طور پر دفاعی ضروریات کے لیے بنایا گیا کچوڑہ ایوب پل اسکردو، گانچھے، شگر اور کھرمنگ اضلاع کو گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر حصوں سے ملاتا ہے۔
اس پل سے روزانہ ہر قسم کی مال بردار گاڑیاں گزرتی ہیں اور ان کے بوجھ سے پل کے 80 فیصد لوہے کے رسے کمزور ہوچکے ہیں۔ جس کی مرمت اور لوہے کے رسے تبدیل کرنے کے لئے آج سے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کام شروع کررہی ہے۔ جس کے باعث یہ 17 سے 19 فروری تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔