نئی دہلی(ایجنسیاں ) بھارتی سپریم کورٹ کے دوسرے سینئرترین جج رنجن گگوئی کو اگلا چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا ہے۔صدر رامناتھ کووند نے سپریم کورٹ کے دوسرے سینئرترین جج رنجن گگوئی کو اگلا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ جج گوگوئی 3 اکتوبر کو نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے۔ وہ موجودہ چیف جسٹس دیپک مشرا کی جگہ لیں گے جو 2اکتوبر کو ریٹائر ہورہے ہیں۔