• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کون کہتا ہے کہ بچوں کی پڑھائی کو کھیل کھیل میں دلچسپ نہیں بنایا جاسکتا، آج کی تعلیم بھی اسمارٹ فون کے ساتھ اسمارٹ ہوگئی ہے۔ ایسے کئی تعلیمی کمپیوٹرگیمز موجود ہیں، جن کی بدولت آپ بآسانی مشکل سے مشکل مضمون اور معلومات کو یاد کر سکتے اور اس میں مہارت بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ امریکا کی نصف آبادی یعنی 15کروڑ 40 لاکھ افراد ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں،اس لیے یہ بات تعجب خیز نہیں کہ وہاں بچے تفریح کے اس طریقے کی طرف زیادہ متوجہ ہوتے ہیں۔ محققین نے ایم آئی ٹی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آٹھویں جماعت کی لڑکیاںہر ہفتے اوسطاً 12گھنٹے ویڈیو گیمز کھیلتی ہیں جبکہ لڑکوں میں یہ شرح د ُگنی ہے اور وہ ہفتے میں 23 گھنٹے ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں۔ ٹی وی دیکھنے سے زیادہ بچے ویڈیو گیمز کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

ویڈیو گیمز بظاہر وقت کا زیاں لگتے ہیں لیکن کچھ گیمز بچوں کی تعلیم میں دلچسپی اور تفریح کے لحاظ سے بہت کارآمد بھی ہوتے ہیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر پڑھنے اور کلاس میں تدریس سے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ آج ہم اسکول کے ننھے طالب علموں کے لیے ایسی تعلیمی کمپیوٹر گیمز پیش کررہے ہیں، جو ان کی ذہنی صلاحیتیں بڑھاکر سیکھنے کے مثبت ماحول کو بڑھا سکتی ہیں۔

ItzaBitza

پری اسکول سے کنڈر گارٹن تک کےبچوں کے لیے یہ ویڈیو گیم تخلیقی عمل، مطالعے اور الفاظ یاد کرنے میں بہت کارگر ہے۔ اس میں کمپیوٹر اسکرین پر ایک کردار آجاتا ہے جو آپ سے سوال پوچھتا ہے، مثلاً ایک کسان اپنا رکھا ہوا غلہ اور چارا بھول گیا ہے تو آپ اسے ڈرائنگ کرکے بتا سکتے ہیں کہ یہ کہاں موجودہے۔ جب ڈرائنگ مکمل ہوجاتی ہے تو اور بھی کئی دلچسپ چیزیں کارٹون نما تصویر میں ابھر آتی ہیں۔یہ تجربہ بڑا لطف انگیز ہوتا ہے۔

Crazy Machines

اس گیم میں200دلچسپ پزلز دئیے گئے ہیں، جن کے ذریعے آپ چیزوں کو توڑ اور بناسکتے ہیں۔ اس سے فزکس، بجلی، کشش ثقل اور ذرات کے اثرات کے بارے میں بنیادی تصورات سے آگہی ملتی ہے اور بچوں کی تخلیقی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

Math Missions

اس گیم کے مختلف ورژن مختلف عمر کے بچوں کے لیے کارگر ہیں، جوبچوں کے ریاضیاتی تخیل کوبڑھاتے اور ان میں پیمائش و اوزان کے بارے میں شعور کو پختہ کرتے ہیں۔ یہ گیم ابتدائی اور تیسری سے پانچویں جماعت کے طالب علموں کے لیے دستیاب ہے۔

Fizzy’s Lunch Lab

ہوسکتا ہے کہ کھانے کے حوالے سے بچوں کی صحت مند عادتیں نہ ہوں اور وہ امی ابو سے پوچھ کر کھاتے ہوں۔ فزی کی یہ لنچ لیب ان کی فوڈ چوائس میں بہت معاون ہوسکتی ہے۔ اس میں صحتمند خوراک کے مشوروں اور ٹپس کے ساتھ کئی دلچسپ چیزیں ہیں، جوبچوںکو فوڈ سائنس میں ماہر بنا سکتی ہیں۔

Lifeboat to Mars

سیارہ مریخ تک جانے کےلیے ’جیون نیا‘ نامی یہ ویڈیو گیم حیاتیات اور ماحولیات کے بارے میں بچوں کے شعور اور معلومات میں اضافہ کرتا ہے۔اس گیم کو کھیلنے کے لیے بچوں کو ہدایات بھی پڑھنی پڑتی ہیں، جس سے ان میں مطالعے کی عادت پختہ ہوتی ہے۔

Dance Mat Typing

اس انٹرایکٹو گیم کے ذریعےآپ اپنے بچوں کی ٹائپنگ کی عادت کو ابھی سے پختہ کرسکتے ہیں،جو بڑے ہوکر ان کے بہت کام آئے گی۔ بی بی سی یہ گیم مفت آن لائن سکھاتا ہے، جس میں کی بورڈ پر انگلیاں رکھنے اور ابتدائی سطح سے اعلیٰ سطح کے اہم مدارج کے بارے میں بچوں کو معلومات مہیا کی جاتی ہے۔

Spelling City

ہجوں اور تلفظ کے اس شہر میں30 مختلف زبانوں کے الفاظ سیکھنے کے لیے مختلف عمر کے بچوں کے لیےلینگویج آرٹ گیمز ہیں۔اس ویب سائٹ کی سب سے دلچسپ بات یہ ے کہ اس میں آپ اپنے ذاتی ذخیرہ الفاظ کی فہرست بھی بنا سکتے ہیں۔

Oregon Trail

اوریگون ٹریل ہر چند کہ پرانا گیم ہے لیکن ایلیمنٹری اسکول کے بچوں کے لیے اب بھی پُرکشش ہے۔ اس سے جغرافیہ اور تاریخ کا شعور بڑھتا ہے۔ اٹھارویں صدی میں بسنے والے لوگوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے آپ ان کی مدد بھی کرسکتے ہیں۔ اس طرح ناقدانہ سوچ اور مسائل سے نکلنے کا سلیقہ ملتاہے۔

تازہ ترین