• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپو ورلڈ قطر نے 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر’ ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘کی مناسبت سے قومی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سفارتخانہ پاکستان قطر کے آڈیٹوریم میںرنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ عمر دانیال نےکلام الہی سے اور شرکاء تقریب نے پاکستانی قومی ترانے سے کیا۔ نظامتی فرائض جنرل سیکریٹری آپو ورلڈ قطر فرقان احمد پراچہ نےبڑے خوبصورت انداز میں پیش کئے۔اس پروقار تقریب میں سفارتخانہ پاکستان کے ڈیفنس اتاشی عرفان تاج مہمانِ خصوصی اور مہمانان اعزاز ی ڈاکٹر شوکت چاندننا اور آپو ورلڈ کے مرکزی چیئرمین جناب زاہد شیخ صاحب تھےاور مقامی گلوکار جمشید شہزاد باجوہ اور تنویر خان گروپ نے قومی وملی نغمے پیش کرکے ہال میں موجود سامعین کے دل موہ لئے

تقریب میں اسکولوںکےبچوں نے پر کشش ملبوسات اور عسکری یونیفارمز میں ٹیبلوز پیش کئے۔ آپو ورلڈ کے صدر امین موتی والا اور نائب صدر افتخار الدین چوہدری نے ٹیبلوز پیش کرنے والے بچوں میں مختلف تحائف دیے، جبکہ حسن لاشاری نے 1965 کی جنگ کے متعلق پاکستان کی عسکری قیادت کی کامیابیوں اور شہادتوں پر مبنی ڈوکومینٹری فلم پروجیکٹر پر دکھائی،اس موقعے پرپورا ہال پاک آرمی زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔ مہمان ِخصوصی کموڈور عرفان تاج اور مہمانان اعزازی ڈاکٹر شوکت چاندننا اور چیئرمین آپو ورلڈ زاہد شیخ سمیت آپو ورلڈ کے صدر امین موتی والا نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اور پاک آرمی کے شہداء اور ان کے لواحقین کو زبردست الفاظ میں بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ 

زاہد شیخ…(قطر)

تازہ ترین