کراچی(اسٹاف رپورٹر) ساتویں عیسی لیب اوپن جونیئر سنیئر ٹینس چیمپئن شپ ہفتے کو ڈی اے کریک کلب میں ختم ہوگئی ،جس کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر نصیرا تجمل نے انعامات تقسیم کئے،انڈر 18بوائز فائنل میں عبداللہ عدنان نے احمد کو گرلز انڈر18فائنل میں زوہا عاصم نے ورشاداس کو شکست دی، انڈر14بوائز میں یحییٰ احتشام نے اشعر میر کو ہرایا، 35پلس ایونٹ کے فائنل میںاسد علی بھگت نے ونود داس کے خلاف فتح حاصل کی۔